حیدرآباد کے عوام نے پی ایس پی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، مصطفی کمال

جمعہ 20 جولائی 2018 00:00

حیدرآباد کے عوام نے پی ایس پی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، مصطفی کمال
حیدر آباد۔ 19جولائی (اے پی پی پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کی طرح حیدرآباد کے عوام نے بھی پی ایس پی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، گذشتہ شب 11گھنٹے سے زائد ہم نے حیدرآباد کی سڑکوں پر ہزاروں افراد کے ساتھ گشت کیا ہے ہر مقام پر عوام نے ہمارا والہانہ استقبال کیا ہے، یہ اس بات ثبوت ہے کہ 25جولائی کو عوام ڈولفن کے نشان پر مہر لگاکر پی ایس پی کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی ، ضلعی صدر ندیم قاضی، جنرل سیکرٹری رضوان گدی کے علاوہ قومی اسمبلی حلقہ 225کے امیدوار مظفر حسین شاہ ، حلقہ226سے امیدوار نواب راشد علی خان این ای227سے امیدوار راشد آرائیں ،صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ہمراہ لطیف آباد ، قاسم آباد اور شہر کا دورہ کیا جبکہ رات گئے پکا قلعہ چوک پر ریلی سے خطاب کیا۔