اڈیالہ جیل میں رہنے والوں کی قسمت جاگ اُٹھی
نواز شریف قیدیوں کی حالت نہ دیکھ سکے۔۔جیل سے ایسا اعلان کردیا جس کو سُن کر سارے قیدی خوشی سے نہال ہوگئے
سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 جولائی 2018 11:44
(جاری ہے)
جیل ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل نے نواز شریف کے ذاتی اسٹاف کو تفصیلات بھی فراہم کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سے گذشتہ روز شریف خاندان کے افراد اور لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے جیل میں عدم سہولیات اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے گذشتہ روز پاکستان بار کونسل کے وفد سے بھی ملاقات کی اور انہیں جیل میں پیش آنے والی مشکلات اور جیل انتظامیہ کے حوالے سے شکایات سے متعلق آگاہ کیا۔ نواز شریف نے بار کونسل کے وفد کو بتایا کہ ان کے گھر سے راشن آتا ہے تو انہیں بتایا نہیں جاتا۔اکثر چیزیں تب دی جاتی ہیں جب وہ خراب ہو جاتی ہیں ۔ انہیں کھانا بھی جلا ہوا دیا جاتا ہے جبکہ بیت الخلا سے اس قدر بدبُو آتی ہے کہ اس کا استعمال مُحال ہے۔ نوازشریف نے وفد کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی وی ، اخبار اور اے سی کی سہولت موجود نہیں ہے۔پہلی رات سونے کے لیے پتلا سے گدا دیا گیا جبکہ اب لوہے کہ چارپائی دی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران مشقتی فراہم کیے جانے کا تذکرہ بھی نہیں کیا۔ اور تو اور والدہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے بھائی شہباز شریف کو دور کھڑے رہنے کی ہدایت بھی کی۔ جیل میں پیش آنے والی مشکلات اور وہاں بطور قیدی رہنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو قیدیوں کے مسائل کا بخوبی علم ہو چکا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے قیدیوں کے لیے فلاحی کام کروانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.