نصیرالدین شاہ نے منائی 68 ویں سالگرہ

جمعہ 20 جولائی 2018 16:00

نصیرالدین شاہ نے منائی 68 ویں سالگرہ
ممبئی۔20 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ 68 سال کے ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت اور پاکستانی فلموں میں یکساں مقبولیت رکھنے والے اداکار نصیرالدین شاہ 20جولائی 1950ء میں بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر (بارابنکی) میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1972ء میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا جن میں ’’جلوہ‘‘، ’’موہن جوشی حاضر ہو‘‘ اور دیگر شامل ہیں لیکن انہیں فلم ’’ہم پانچ‘‘، ’’دل آخر دل ہے‘‘ اور ’’معصوم‘‘ ، ’’سرفروش‘‘، ’’مہرا‘‘ سے مقبولت حاصل ہوئی، انہوں نے پاکستانی فلم ’’خدا کے لئے‘‘ اور ’’زندہ بھاگ‘‘ میں بھی کام کیا لیکن ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’’خدا کے لئے ‘‘ میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا، انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا

متعلقہ عنوان :