ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی

سانحہ مستونگ کا اہم سہولت کار اور کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہدایت اللہ دو ساتھیوں سمیت ہلاک

جمعہ 20 جولائی 2018 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) بلو چستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی میںسانحہ مستونگ کا اہم سہولت کار اور کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہدایت اللہ دو ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق جمعہ کو سکیورٹی فورسز نے قلات میں خفیہ اطلاع پر مبنی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں سانحہ مستونگ کے اہم سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ ہدایت اللہ عرف مفتی کو دو ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا ،ہدایت اللہ کالعدم تنظیم کا بلوچستان میں امیر بھی تھا آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ذرائع کے مطابق ہدایت اللہ کا مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں اہم کردار تھا اور اسی نے خودکش حملہ آور کو جائے وقوعہ کی جانب پہنچایا تھا ذرائع کے مطابق سانحہ مستونگ میں ملوث دیگر افراد کی بھی تلاش ہے۔