Live Updates

پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ ریاض سٹی ایگزیکٹو ممبران کا شاندار اجلاس کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 20 جولائی 2018 19:22

پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ ریاض سٹی ایگزیکٹو ممبران کا شاندار اجلاس ..
ریاض سعودیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان،ریاض) سعودیہ پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ ریاض سٹی ایگزیکٹو ممبران کا شاندار اجلاس کا انعقاد ہوا ۔ جس میں نئی شامل ہونی والی ممبران کو پارٹئ ممبر شپ کارڈ دئے گئے ۔وومن ونگ ایگزیکٹو نے اس بات کا عزم کیاکہ اسے مذید فعال کیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ ممبران کا اضافہ کیا جائے . پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ ریاض سٹی کی زیر قیادت شاہدہ رانا کاشف کی رہائش گاہ پر ایگزیکٹیو ممبران کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں پی ٹی آئی ریاض سے انفارمیشن سیکرٹری انجینئر رانا کاشف رضا نے نمائندگی کی۔ اجلاس میں وومن ونگ کی الیکٹڈ نمائیندوں سمیت بڑی تعداد میں خواتین ممبران نے شرکت کی اس موقعہ پر پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی سرپرت اعلی شاہدہ رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا جس طرح پاکستان میں حالیہ دنوں میں الیکشن کمپین انتہائی جوش و جذبے سے جاری ہے اسی طرح ریاض وومن ونگ نے بھی الیکشن کمپین ڈور ٹو ڈور شروع کر دی ہے اور بڑے پیمانے پر خواتین پی ٹی آئی میں شامل ہو رہی ہیں جو کہ خوش آئین عمل ہے صدر وومن ونگ بازغہ روحیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تبدیلی کا دوسرا نام ہے اور آنشا اللہ 2018 کا الیکشن جیت کر عمران خان کو وزیراعظم بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انصی غلام نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت اور عظمت کو اجاگر کرنا اہم پہلو ہے اور انشا اللہ وومن ونگ پاکستان تحریک انصاف اسکو کامیاب کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے وومن ونگ کی نائب صدر کہکشاں نے خطاب کرتے ہوے کہا 25 تاریخ کو جیت عمران خان کی ہو گی اور ایک نیا پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی ۔ اور تمام خواتین ممبران کو ممبر شپ کارڈ بھی تقسیم کئے گئے ۔۔ تقریب سے کہکشاں رافعے، مدیحہ وسیم ، سعدیہ ،فضا شاہ، عائشہ غلام ، ناز شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات