پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ضیائ) کے الیکشن اتحاد کی خبر بالکل درست نہیں، سینیٹر شیری رحمان

پیپلز پارٹی متضاد انتہا پسندی کے ساتھ کسی سمجھوتے کی اجازت نہیں دیتی، ٹوئٹر پر ٹوئٹ

جمعہ 20 جولائی 2018 22:12

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ضیائ) کے الیکشن اتحاد کی خبر بالکل درست نہیں، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیر ی رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ضیائ) کے الیکشن اتحاد کی خبر بالکل درست نہیں۔ پیپلز پارٹی متضاد انتہا پسندی کے ساتھ کسی سمجھوتے کی اجازت نہیں دیتی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ضیائ) کے انتخابات کے موقع پر اتحاد کی خبریں درست نہیں ہیں۔

پیپلز پارٹی ضیاالحق کے بیٹے کی حمایت نہیں کرتی اور نہ ہی ہم عسکریت پسند گروپوں کے ساتھ کسی مقامی حکمت عملی یا اتحاد کی اجازت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی متضاد انتہا پسندی کے ساتھ کسی سمجھوتے کی اجازت نہیں دیتی۔ ہم نشستیں جیتنے کے لئے نفرت کو مرکزی دھارے میں نہیں لاتے۔