درازندہ سب ڈویژن میں13پولنگ اسٹیشنز میں سے 4پولنگ اسٹیشنزحساس قرار
جمعہ 20 جولائی 2018 23:20
(جاری ہے)
سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔
کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار بھی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جبکہ محکمہ صحت کا عملہ 25جولائی سی26جولائی تک اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے گااس دوران ان کی چھٹیاں منسوخ ہوں گی ۔ ڈاکٹرزاورمیڈیکل کا عملہ موقع پر موجودہوگا اسی طرح درابن میں موجود ایک فائرٹرک بھی ایف آر کے علاقے میں کسی بھی ناگہانی صورت میں اپنے فرائض سرانجام دے گا ۔انہوں نے کہاکہ بڑے جلسے جلوسوں کیلئے درازندہ سب ڈویژن انتظامیہ سے پہلے سے اجازت لینی لازمی ہے تاکہ اس کیلئے پہلے سے موثر سیکورٹی پلان ترتیب دے دیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران عوام 0966-9280121پررابطہ کرسکتے ہیں۔بعدازاںاسٹنٹ کمشنر درازندہ سب ڈویژن ڈی آ ئی خان سمیع اللہ خان نے اپنے دفتر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام الیکشن کے حوالے سے اپنے دفتر میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا۔اس اجلاس میں درازندہ سب ڈویژن کے تمام پریزائڈنگ افسران نے شرکت کی۔اسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درازندہ سب ڈویژن کے انتخابات کے حوالے سے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔پاک فوج کو اس الیکشن میں سیکورٹی کے علاوہ دیگر اہم ذمہ داریاں بھی تفویض کیے گئی ہیں۔دراز ندہ کی عوام ہمیشہ امن و امان کے حوالے سے سابقہ ادوار میں پیش پیش رہی ہے اور اب اس الیکشن میں بھی اپنی علاقائی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے گی۔اسٹنٹ کمشنر نے تمام پریزائڈنگ افسران سے حلف بھی لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.