جھنگ ڈویلپمنٹ الائنس کا مولا نا احمد لدھیانوی اور معاویہ اعظم کی حمایت کا اعلان

جمعہ 20 جولائی 2018 23:47

جھنگ۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) جھنگ ڈویلپمنٹ الائنس کا مولا نا احمد لدھیانوی امیدوار برائے ایم این اے (این اے 115) اور معاویہ اعظم امیدوار برائے ایم پی ای(پی پی 126)کی حمایت کا اعلان۔ ضلع جھنگ کی مختلف شہری،کاروباری اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے متحد ہو کر فیصلہ کیا تھا کہ ضلع بھر میں سیاسی نظریات سے ہٹ کر صرف ضلع کی ترقی کی خاطر اس امیدوارکی حمایت کی جاے گی جو حلف دے کران ۵۲ نکات پر ہر صورت عمل پیرا ہو گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری صدر شیخ محمد یونس کی صدارت میں ایک اجلاس منعقدہوا جس میں جھنگ ڈویلپمنٹ الائنس کے تمام عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات میں جھنگ ڈویلپمنٹ الائنس مولا نا احمد لدھیانوی امیدوار برائے ایم این اے (این اے 115) اور معاویہ اعظم امیدوار برائے ایم پی ای(پی پی 126) کی حمایت کرے گا اس موقع پر پریس کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شیخ واصف مجید نے کہا کہ کہ ہم نے اس حوالے سے ایک ۹ رکنی کمیٹی تشکیل دی جس نے ضلع جھنگ کی معاشی،معاشرتی اور ترقیاتی زبوں حالی کا تفصیلی جایزہ لیا اور ہم نے جھنگ کی ترقی کے لیے ۵۲ نکات پر مشتمل ایک چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری بھی دی۔