گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا

ہفتہ 23 اگست 2025 22:19

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ..
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا اور صدر پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) فیصل کریم کنڈی کو بیلجیم میں قائم عالمی این جی او ہینڈ اِن ہینڈ کی جانب سے یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔برسلز میں پاکستانی قونصل خانہ سے جاری بیان کے مطابق یہ اعزاز انہیں بیلجیم میں ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا جس میں ان کی بطور گورنر خیبرپختونخوا اور صدر ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نمایاں خدمات کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی کو یہ ایوارڈ امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کاوشوں، ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات، سماجی بہبود اور غربت کے خاتمے کے پروگراموں میں بھرپور کردار اور انسانی خدمت کے لیے غیر معمولی خدمات پر دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے نمائندوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر امن، ہم آہنگی اور انسانی فلاح کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ایوارڈ وصول کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے ہینڈ اِن ہینڈ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے ایک اعزاز ہے۔