کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق

سندھ بھر میں رواں سال اب تک ریبیز سے اموات کی تعداد 14 ہوچکی ہے

ہفتہ 23 اگست 2025 18:08

کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)کراچی میں مئی سے اگست کے دوران کتے کے کاٹنے سے ریبیز کا شکار 6 افراد کی اموات ہوگئی۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ انتقال کر جانے والے 3 افراد جناح اور 3 کورنگی کے ٹرسٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

اسپتال حکام نے بتایا کہ سندھ بھر میں رواں سال اب تک ریبیز سے اموات کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ ریبیز کے شکار 8 افراد جناح اسپتال جبکہ 6 کورنگی کے ٹرسٹ اسپتال میں چل بسے۔اسپتال حکام نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال اب تک کتے کے کاٹنے کے 22 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔