قادری تحریک پاکستان اور سنی تحریک کے مرکزی رہنما کیجانب سے سکھر ، گھوٹکی میں جی ڈی اے اتحاد کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) قادری تحریک پاکستان اور سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو نے سکھر ، گھوٹکی میں جی، ڈی ، اے ، اتحاد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق قادری تحریک پاکستان اور سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما سردار علی گوہر خان مہر کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے نام پر سندھ دھرتی کو لوٹنے والوں کے احتساب کا وقت آچکا ہے سندھ کے عوام 25جولائی کو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریںعوام جمہوریت کے نام پر بے وقوف بنانے والوں کو ووٹ نہ دیںہم سکھر ، گھوٹکی میں جی، ڈی ، اے ، اتحاد کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہیں کارکن جی ، ڈی ، اے کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیاب بنائیں ، عوام ملک کے روشن مستقبل اور اپنی آنے والی نسلوں کی بقا کیلئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں، وفد میںحبیب اللہ قادری ، محمد پنہل جتوئی ، حافظ مقصود قادری ، انور کمال بلوچ ، علی گل خان مہر ، طاہرشاہ دیگر شامل تھے ، جے ڈی اے رہنمائوں نے قادری اور سنی تحریک کی جانب سے سکھر ، گھوٹکی میں حمایت کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا، جے ڈی اے کے رہنما سردار علی گوہر مہر نے کہا کہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ سندھ کے دشمنوں کے ساتھ ہے جی ، ڈی ، اے کے امیدوار سندھ بھر میں کامیاب ہوکر سندھ کے عوا م کی خدمت کریں ۔