ٹیکنالوجی کی ترقی کے باوجود استاد اوررہنمائی کی ضرور ت برقرار ہے،ندیم کیانی

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:29

ملتان۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ وکمشنر ملتان ڈویژن ندیم کیانی نے کہاکہ ٹیکنالوجی کی تیز ترین ترقی کے باوجود استاد اوررہنمائی کرنے والے کی ضرورت آج بھی مسلمہ ہے ۔میٹرک سالانہ امتحانات 2018ء کے نتائج کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میری رائے میں ہم بطور قوم بہت سے خوشی کے لمحات کومنانے میں بھی کنجوسی کرجاتے ہیں حالانکہ خوشی کے لمحات کوبھرپور طریقے سے منانے سے معاشرہ میں بہتری کی گنجائش نکل آتی ہے۔

ہمارا یہ علاقہ ترقی کے سنگم پرہے تاہم ترقی کے لئے ’’ہیومن ریسورس ‘‘کی ضرورت ہوتی ہے ۔بچوں کوصرف تعلیم دیناہی کافی نہیں ہوتابلکہ ان کو پتہ ہوناچاہیے کہ انہوںنے آئندہ کیلئے کونساشعبہ اورکس ڈائریکشن میں جاناہے۔

(جاری ہے)

اب آئندہ کی نسل کی ذمہ داریاں اوربھی زیادہ بڑھ گئی ہیں اوران کے لئے مقابلہ بھی سخت ہے تاہم بچوں کوہرمیدان میں آگے بڑھتے دیکھ کرمیرا بھی حوصلہ بہت بڑھ جاتاہے ۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ اساتذہ کے حالات سخت ہیں زندگی کی حقیقت یہ بھی ہے کہ اب تعلیم کتابوں سے بھی آگے بڑھ گئی ہے ہماری نئی نسل کو اب تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی معاشرتی ذمہ داریاں بھی پوری کرنی ہوں گی اوراس کواپنی عادت بناہوگا کہ ہمیں اپنے گھرکی صفائی کے ساتھ باہر گلی کے کچھ حصے کو بھی صاف کرناہوگا، اس سے معاشرہ میں تبدیلی لاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :