راولپنڈی ڈویژن میں 606پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ،1036 حساس قرار
راولپنڈی ڈویژن کے 5ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز پر 12841پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 21 جولائی 2018 19:07
(جاری ہے)
ضلع راولپنڈی میں 2576 مجموعی پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 145انتہائی حساس ،99حساس جبکہ 2332 پولنگ اسٹیشنز عمومی سکیورٹی کے حامل قرار دیئے گئے ہیں ۔ضلع چکوال میں مجموعی پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 925 جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 74 اور 217حساس جبکہ 634پولنگ اسٹیشنز عمومی سکیورٹی کے حامل ہیں ۔
اسی طرح ضلع جہلم میں مجموعی 758 پولنگ اسٹیشنز میں سے 60انتہائی حساس اور 101حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ 597پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ۔راولپنڈی ڈویژن میں مجموعی طور پر 5ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز پر 12841پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔راولپنڈی میں 6132،اٹک میں 2754،جہلم1841اورچکوال میں 2141پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیںگے جبکہ پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کلوز مانیٹرنگ کی جائے گی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کی مانیٹرنگ کریں گے۔ پولنگ سٹیشنر کی6کلو میٹر کی حدود میں ایک ایمبولینس تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ الیکشن کیلئے آنے والے غیر ملکی مبصرین ،صحافیوں اورمیڈیا پرسنز کی سکیورٹی کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں خصوصاً سرکردہ سیاستدانوںکی فول پروف سکیورٹی کے پلان کوبھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔راولپنڈی ،اٹک ،جہلم اورچکوال میں متوقع گرمی کی شدت کے پیش نظر پولنگ سٹیشنز پر ہیٹ سٹروک سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیاگیا ہے ۔اس حوالے سے نگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جائزشکایات کے ازالے کیلئے متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔نگران وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ راولپنڈی ڈویژن میںپولنگ سٹیشنز پر پانی ،بجلی ،ٹوائلٹ ودیگر سہولتوں کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ ووٹرز کیلئے پرامن ماحول میں حق رائے دہی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ دریں اثناء نگران صوبائی وزیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ الیکشن ڈے پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوکل پرسن متعین کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.