ریاستِ مشی گن کے پہلے مسلمان گورنر بننے کے خواہشمند عرب نڑاد امریکی
اتوار 22 جولائی 2018 19:20
(جاری ہے)
اٴْن پر سیاسی مخالفین کے حملے اور الزامات عام سی بات ہے۔ریاست مشی گن میں عرب نڑاد امریکی برادری بڑی تعداد میں آباد ہے۔
اگر السید اپنی صلاحیت منوانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ بات ایک خوش آئند سیاسی تبدیلی کے مترادف ہوگی۔ڈاکٹر السید کا کہنا تھا کہ جب میں نے کالج سے گریجوئیشن کی، بل کلنٹن نے مجھ سے پوچھا کہ آپ نے میڈیکل اسکول میں کیوں داخلہ لیا ہے،اور کیا کبھی میں کسی عہدے کے لیے انتخاب لڑنا چاہوں گا۔اٴْس وقت میں سوچ رہا تھا کہ یہ میدان میری بساط سے باہر ہی''۔السید کا بچپن مشی گن میں گزرا ہے، جہاں اٴْنھیں اکثر تعصب کے رویے کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اٴْنھوں نے بتایا کہ ''جب میں ہائی اسکول کی جونیئر کلاس میں تھا، میں اپنی فٹبال ٹیم کا کپتان ہوا کرتا تھا۔ اور 11ستمبر کیہفتے کے دوران کھیل منسوخ کردیے گئے۔ لیکن ایک ہفتہ بعد ہم نے دوبارہ کھیلنا شروع کردیا۔ مجھے فٹبال کا وہ میچ نہیں بھولتا۔ لوگوں نے ہمارا مذاق اڑانا شروع کردیا۔مثلاً 'پگڑی پننے والی'، 'اسامہ'، وغیرہ۔ عجب بات یہ ہے کہ میرے بھائی کا نام اسامہ ہے، میں کہا کرتا تھا کہ ''میں وہ السید نہیں ہوں''۔لیکن، اس بار ہوسکتا ہے کہ وہی اصل سید ہوں جو مشی گن کی تاریخ میں نیا نام پیدا کریں، اور ملک کے پہلے منتخب مسلمان امریکی گورنر بن جائیں۔ اٴْن کے لیے سب سے بڑا چیلنج ووٹروں کی کافی تعداد کو اپنی حمایت کرنے میں کامیاب کرناہے، اٴْس ریاست میں جس نے 2016ء کے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار، ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت میں خاصی مدد کی تھی۔اسامہ سبلانی مشی گن کے شہر ڈیربورن سے ہے، جہاں سے وہ 'عرب امریکی نیوز' شائع کرتے ہیں۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10برسوں کے دوران، عرب نڑاد امریکیوں کے لیے حالات نے ڈرامائی انداز سے پلٹا کھایا ہی''۔لیکن، اٴْنھوں نے واضح کیا کہ یہ چیلنج اتنا آسان نہیں، کیونکہ السید کو ووٹروں کی اکثریت کو قائل کرنا ہوگا کہ اٴْنھیں ووٹ کیوں دیا جائے۔السید کو ابھی کئی مرحلوں سے گزرنا ہے۔ اٴْن کا ڈیموکریٹ پارٹی کیکئی امیدواروں سے مقابلہ ہوگا، تاکہ 7اگست کو مشی گن میں منعقد ہونیوالی پرائمری الیکشن میں اٴْنھیں ریاست مشی گن کے گورنر کے طور پر نامزدگی ملے۔اٴْنھیں ترقی پسند خیال کیا جاتا ہے، اور ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز کے متعدد حامی ووٹروں کی بھی اٴْنھیں حمایت حاصل ہے۔ سینڈرز نے 2016ء میں مشی گن سے صدارتی پرائمری جیتی تھی۔اگر اگست میں ڈیموکریٹ ووٹر اٴْن کا انتخاب کرتے ہیں، تب جا کر اٴْنھیں درکار حمایت کا امکان ہوگا کہ وہ نومبر کے عام انتخاب میں ری پبلیکن پارٹی کے مدمقابل کو شکست دے سکیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.