ْبلاول بھٹو کی حمایت میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو بھی میدان میں آگئیں

اتوار 22 جولائی 2018 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) بلاول بھٹو کی حمایت میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو بھی میدان میں آگئیں۔ شہیدبے نظیربھٹو کی بہن صنم بھٹو نے اپنے ویڈیوپیغام میں بلاول بھٹو کوووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ 25جولائی کے دن صرف تیرپرمہرلگائی جائے۔

(جاری ہے)

صنم بھٹو کراچی میں پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے بعد لاڑکانہ میں بلاول بھٹو اورپیپلزپارٹی کے دیگرامیدواروں کی انتخابی مہم چلارہی ہیں انہوں نے اپنے ایک ویڈیوپیغام میں کہاہے کہ عوام صرف اور صرف بلاول بھٹو کو ہی ووٹ دیں صرف بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کو بچا سکتا ہے۔

بلاول کا انداز اور سوچ مجھے میرے شہید والد ذوالفقار علی بھٹو کی یاد دلاتے ہیں،صنم بھٹو نے مزید کہا کہ 25جولائی کے دن صرف تیر کے نشان پر ووٹ لگائیں ،بلاول بھٹو زرداری نے جو عوام سے وعدے کیے ہیں وہ پورے ہونگے۔