دعوے کرنے والوں کو عوامی طاقت سے شکست فاش دینگے،میر سعید جان لانگو

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

خالق آباد منگچر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) دعوے کرنے والوں کو عوامی طاقت سے شکست فاش دینگے ذاتی مقاصد اور مفادات نہیں بلکہ جمعیت عوام کے مفادات کا تحفظ کررہی ہیں اب قلات اور منگچر کے عوام جمعیت کے خواہان ہے مفاد پرستوں کا شکست عیان ہے صرف دعوے کرنے والوں کو عوام 25جولائی کو شکست فاش کرینگے ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء اسلام کے امیدوار حلقہ پی بی 37 سے سردار میر سعید جان لانگو ، میر صدیق لانگو ، ڈاکٹر عبدالمالک نیچاری، کامریڈ رحیم خان لانگو ،محمد حنیف عاقل اور دیگر نے کلی زہری چھوٹانک میں کے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر زہر ی قبیلے کے سینگڑوں افراد نے سردار میر سعید جان لانگو کی قیادت میں جمعیت کی بھر پورحمایت کا اعلان کردیا ، شمولیت اختیار کرنے والوں میں ٹکری محمد اعظم زہری، ماما ارباب خان زہری، حاجی امان اللہ زہری، ملک عبدالرسول زہری، حاجی عبداللہ جان زہری محمد عمر زہری،جمیل احمد زہری حاجی آزاد خان زہری،ماسڑحبیب اللہ زہری، ،علی نواز رائجہ ا قوام،محمد حسنی برادری بمعہ ساتھیوں سمیت سینکڑوں افراد نے حمایت کی