Live Updates

جولائی کو عوام شیر پر مہر لگا کر نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں فیصلہ دینگے ‘آصف کرمانی

اتوار 22 جولائی 2018 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر آصف کرمانی نے کہاکہ عوام پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ اگر یہ لوگ اسمبلیوں میں گھس گئے تو کسی کی عزت اور پگڑی محفوظ نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہاکہ 25 جولائی کو عوام شیر پر مہر لگا کر نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں فیصلہ دیں گے۔عمران خان ایک شو بوائے ہے ۔اسکا شو 25 جولائی کو فلاپ ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات