Live Updates

اپ ڈیٹ )

حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد این اے 60 سے الیکشن ملتوی کرکے الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، نیر حسین بخاری کہ امیدوار کے انتقال کے علاوہ الیکشن ملتوی نہیں کیا جا سکتا، ہنگامی پریس کانفرس حلقہ کے ووٹروں سے ناانصافی نہ کی جائے، انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، مختار عباس

اتوار 22 جولائی 2018 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) نپاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کے نااہل ہونے کے بعد الیکشن ملتوی کرکے الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ اتوار کے روز پیپلزپارٹی کے میڈیا آفس میں ہنگامی پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدوار کے انتقال کے علاوہ الیکشن ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔

حلقہ NA-60کے امیدوار مختار عباس، نذیر ڈھوکی، انجم فاروق پراچہ اور توقیر عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیر بخاری نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے دے کر الیکشن کمیشن مزید متنازعہ بن رہا ہے۔ الیکشن ملتوی کرنے کے لئے انتہائی بھونڈا جواز پیش کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرے گی۔

(جاری ہے)

نیر بخاری نے کہا کہ اس سے قبل مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی نااہل کیا گیا مگر الیکشن کیوں نہیں ملتوی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ملک کے لئے بہت اہم ہے اس لئے عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہ ڈالا جائے۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر نٹیفکیشن واپس لے اور عوام کو حق رائے دہی کے استعمال کا اختیار دے۔ اس موقع پر NA-60 کے امیدوار مختار عباس نے کہا کہ انہیں حلقے کے عوام کی تائید حاصل تھی جب ن لیگ کے گیارہ چیئرمینوں نے کونسلروں کے ساتھ مجھے ووٹ دینے اور میری حمایت کا اعلان کیا تو پھر الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ مختار عباس نے کہا کہ حلقہ NA-60کے ووٹروں سے ناانصافی نہ کی جائے اور انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ مختار عباس نے کہا کہ پیپلزپارٹی یہ نشست آسانی سے جیت رہی تھی اس لئے انتخابات ملتوی کئے گئے۔ن
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات