کراچی میں پانی کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ، آدھے سے زیادہ شہر قلت آب کا شکار

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) کراچی میں پانی کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے جبکہ آدھے سے زیادہ شہر قلت آب کا شکارہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کئی ماہ سے پا نی کی فراہمی بند ہے جبکہ متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے متاثرہ علاقوں میں بفر زون، نارتھ کر اچی، کورنگی، لانڈھی، بلدیہ ٹائون، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33، گلشن معما ر، احسن آبا د، سر جا نی ٹان، اورنگی ٹان سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ کر اچی میں پا نی کی طلب ایک ارب 20کر وڑ گیلن یو میہ ہے جبکہ واٹر بورد کم و بیش 40 سے 45کر وڑ گیلن پا نی شہر کو فر اہم کررہا ہے جس کی وجہ سے تقر یبا 60 کر وڑ گیلن یو میہ پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈکے محکمہ بلک کے افسران کی جانب سے غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے بھی پا نی کی فر اہمی شدید متاثر ہے۔

(جاری ہے)

ذرا ئع نے بتا یا کہ کچھ علاقوں واٹر بورڈ محکمہ بلک کے افسران من پسند علاقوں کو پا نی فر اہم کر تے ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں پا نی کی فر اہمی بند کردی گئی ہے ،کر اچی میں پا نی کا بحران سنگین شکل اختیا ر کر رہا ہے جس کی وجہ سے ٹینکر مافیا مال بنانے میں سر گرم ہے ۔ضلع غربی اور وسطی میں شہر ی مہنگے دامو ں ٹینکر خر یدنے پر مجبو ر ہیں۔ذرا ئع نے بتا یا کہ ہز ار گیلن کا ٹینکر شہر ی 3ہز ار روپے میں خر ید ر ہے ہیں جبکہ سرکا ری نر خ ایک ہز ار گیلن کے ٹینکر کے ایک ہز ار رو پے ہیں۔

ذرا ئع نے بتا یا کہ واٹر بورڈ کے سرکا ری ہا ئیڈرنٹ پر ما فیا کا کنٹرول نظر آ ر ہا ہے شہر یو ں کی جانب سے ٹینکر کی درخواست دینے کے تقریبا 5سے 6 دن بعد ٹینکر فر اہم کیاجا رہا ہے جس کی وجہ مختلف علاقوں کے مکین پا نی کو ترس گئے ،ضلع غربی اور وسطی کی مختلف مساجد تک میں وضو کا پانی ختم ہوگیا ہے ۔