نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون سید علی ظفر کی ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قانون سید علی ظفر نے ڈی آئی خان میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں امن کو نشانہ بنا کر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، دشمن کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔