جولائی کو عوام دینی جماعتوں کی کرپشن سے پاک دیانتدار اور جرات مندقیادت پر اعتماد کا اظہارکریں،حافظ حمیدالدین اعوان

اتوار 22 جولائی 2018 22:00

گوجرانوالہ ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار این اے 81 حافظ حمیدالدین اعوان نے کہاکہ25جولائی کو قوم گھر وں سے باہر نکلے اور اپنی ووٹ کی پرچی کاصحیح استعمال کرے ۔دھوکے بازوں کی باتوں میں مت آئیں۔25جولائی کو عوام دینی جماعتوں کی کرپشن سے پاک دیانتدار اور جرات مندقیادت پر اعتماد کا اظہارکریں۔

ہم برسراقتدار آکرمہنگائی،بیروزگاری،لاقانونیت،دہشتگردی،لوڈشیڈنگ جیسے سنگین مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور غریب عوام کامعیار زندگی بہتربنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے یو سی 22 چاندنی چوک میںکارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پرمولاناایوب صفدر طوفانی ،بشارت علی صدیقی،مولانا حسن حقانی ،ادیس ایوب شیخ، رانا افتخا ر احمد ،ناصر خان مروت،صوفی عبدالغفور ،شاہ رخ شاہ ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے مولانا ایوب صفدر طوفانی نے کمبوہ برادری کی جانب سے این اے 81 میں نامزد امیدوار متحدہ مجلس عمل حافظ حمید الدین اعوان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس دوران دیگر برادریوں نے بھی اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ 25 جو لائی کو کتاب پر مہر لگا کے حافظ حمید الدین اعوان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔

حافظ حمیدالدین اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اورپی ٹی آئی سمیت تما م جماعتوں میں جاگیر دار، وڈیرے اور سرمایہ دار موجود ہیں اس لئے وہ اشرافیہ کے مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہیں ۔ تینوں جماعتیںدکھاوے کی خاطر عوام کے حقوق کی بات کرتی ہیں مگر درحقیقت عوام اور انکے مسائل کے حل سے ان لوگوں کو کوئی سرو کار نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قوم ساتھ دے تو ہم حکومت میں آنے کے بعد پہلے ہی دن ملک میں شریعت کے نفاذ کا اعلان کردیں گے۔کتاب کے نشان پر مہر لگاکر ظلم اور ظالم سے نجات حاصل کریں ۔