انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ، آج انتخابی جلسوں کاآخری دن

اتوار 22 جولائی 2018 22:00

ملتان۔ 22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے،اتوارکے روز ملتان میں بھرپورانتخابی گہماگہمی رہی ۔یوسف رضاگیلانی ،جاویدہاشمی ،شاہ محمودقریشی ،عامرڈوگرسمیت تمام امیدواراوران کے حامی مختلف مقامات پرانتخابی جلسوں اورکانرمیٹنگوں سے خطاب کرتے رہے ۔

گھرگھرجاکرووٹ مانگنے کاسلسلہ بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

ملتان میں اتوارکے روز سب سے بڑی انتخابی سرگرمی سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاجلسہ تھا۔سوموارکے روز انتخابی مہم ختم ہوجائے گی ،پیرکی رات بارہ بجے تک تمام جماعتیں لوگوں سے رابطوں اورجلسوں کامرحلہ مکمل کرلیں گی جس کے بعد پولنگ اسٹیشنوں کے باہر کیمپ لگانے اورپولنگ کے دن کی ٹرانسپورٹ اوردیگرانتظامات کاعمل شروع ہوجائے گا۔دریں اثناء الیکشن کمیشن اورضلعی انتظامیہ نے بھی انتخابات کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔انتخابی جلسوں کے ساتھ ساتھ پولنگ کے دن بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے ۔