Live Updates

پاکستانی قوم اپنی حقیقی منزل سے زیادہ دور نہیں، مسرت جمشید چیمہ

اتوار 22 جولائی 2018 22:50

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی حقیقی منزل سے زیادہ دور نہیں، انشا اللہ 25جولائی کو ملک کی درست سمت کا تعین ہوگا، ملکی خزانے کی لوٹ سیل لگانے والے کڑے احتساب کیلئے تیار رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127 سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی انتخابی مہم کے دوران پارٹی کے متحرک اور دیرینہ کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مسرت چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے انتخابی جلسے کے بعد حلقے کی عوام میں نیا جوش و ولولہ بیدار ہوا ہے اور اب دنیا کی کوئی طاقت پی ٹی آئی کو کامیابی سے نہیں روک سکتی۔انہوںنے کہا کہ ایک طرف شہباز شریف دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں اور دوسری طرف مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومت بنانے کے دعوے بھی کر رہے ہیں جو مضحکہ خیز ہے۔ خدارا ریاستی اداروں کو متنازعہ بنانے سے گریز کریں جس کسی نے بھی ملکی خزانہ لوٹا ہے اس کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے اور یہ دولت واپس لے کر ملک و قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونی چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات