لاہور، پولیس کی شہر میں پتنگ بنانے ، بیچنے ، اڑانے و الوں اور ون ویلرزکے خلاف کارروائی، 13ملزمان گرفتار کرلئے

پیر 23 جولائی 2018 00:20

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) لاہور پولیس کی شہر میں پتنگ بنانے ، بیچنے ، اڑانے و الوں اور ون ویلرزکے خلاف کارروائی۔کاروائی کے دوران 13ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسد سرفراز خان نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بنانے، بیچنے ،اڑانے والوں اور ون ویلرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہر میں10مقدمات درج کرکی13ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے 50سے زائد پتنگیں،11 چرخیاںاودیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسد سرفراز خان نے کہاکہ مجرمانہ غفلت پر پتنگ اڑانے والوں کے ساتھ والدین کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔والدین کی غفلت کے باعث کئی گھروں کے چراغ پتنگ بازی کی نذر ہوچکے ہیں۔تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میںپتنگ بازی اور ون ویلنگ پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔ شہر میں کسی صورت پتنگ بازی اور ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :