چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

پیر 23 جولائی 2018 00:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد وں کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دہشت گرد ملک کی ترقی ، خوشحالی اور جمہوریت کو سبوتاز کرنے کے درپے ہیں لیکن تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بقاء اور ملک کی ترقی کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا تاکہ ان عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے جو ملک میں افراتفری پھیلا کر اپنے مذموم عزائم کا حصول ممکن بنانا چاہتے ہیں۔