بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے فلائٹ آپریشن 26 جولائی سے شروع ہوگا

پیر 23 جولائی 2018 13:51

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے فلائٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئے فلائٹ آپریشن جمعرات 26 جولائی سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے حاجیوں کو حجاز مقدس پہنچانے کی ذمہ داری شاہین ایئر انٹرنیشنل کو سونپی گئی تھی تاہم شاہین ایئر انٹرنیشنل کے حج آپریشن سے باہر ہونے کی بناء پر بلوچستان کے 4ہزار 733 حاجیوں کو پی آئی اے اور ایئر بلیو کے ذریعے حجاز مقدس پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

وزارت کی کوششوں سے بلوچستا ن سے تعلق رکھنے والے عازمین کو اب کوئٹہ سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس روانہ کیا جائے گا۔ پہلے یہ فیصلہ ہوا تھا کہ بلوچستان کے عازمین کو ملتان اور کراچی بذریعہ ایئر لائن پہنچایا جائے گا جہاںسے انہیں حجاز مقد س روانہ کیا جائے گا تاہم اب عازمین کو کوئٹہ سے ہی پروازیں فراہم کردی گئی ہیں جن کے ذریعے وہ براہ راست حجاز مقدس روانہ ہوںگے۔