نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کرنے والے ڈاکٹر کے نواز شریف سے تعلقات سامنے آ گئے
جس ڈاکٹر نے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی،اس کا صاحبزادہ ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہے، اگر ایسا ہے تو ڈاکٹر کیانی کے میڈیکل لائسنس کا جائزہ لینا چاہیے، معروف صحافی معید پیرزادہ کا ٹویٹ
مقدس فاروق اعوان پیر 23 جولائی 2018 16:12
(جاری ہے)
یاد رہے کہ گذشتہ روز نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی۔ جس پرراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(آر آئی سی) کے ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے خون میں یوریا کہ مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور ان کے جسم میں پانی کی بھی شدید کمی ہے ۔ ڈی ہائیڈریشن کا شکارہونے کی وجہ سے نواز شریف کے دل کی دھڑکن بھی ناہموارہے۔ ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسی علامات میں نواز شریف کے دل پر دباؤاورگردوں پر اثر پڑ سکتا ہے اور ان کی کڈنی فیل ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبیعت خرابی پر سیل سے نکال کر جیل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پمز اسپتال کے چار رکنی بنچ نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل بورڈ میں شامل ان ڈاکٹرز کی حتمی رپورٹ پنجاب حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو پیش کی جائے گی جس کے بعد ان کو پمز اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پمز اسپتال منتقلی کے امکان کے پیش نظر انتظامیہ نے نواز شریف کے لیے وی آئی پی وارڈ میں کمرہ مختص کر دیا گیا ہے ، پمز اسپتال کے وی آئی پی وارڈ کے کمرے میں جدید طبی سہولیات بھی موجود ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.