24 اور 25 جوالائی کو بلوچستان میں چمن اور کرم ایجنسی میں خرلاچی سرحدی راستے عام انتخابات کی وجہ سے بند ہونگے

پیر 23 جولائی 2018 16:30

24 اور 25 جوالائی کو بلوچستان میں چمن اور کرم ایجنسی میں خرلاچی سرحدی ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) کابل میں پاکستان کے سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ 24 اور 25 جوالائی کو بلوچستان میں چمن اور کرم ایجنسی میں خرلاچی سرحدی راستے ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے بند ہونگے تاہم طورخم کا راستہ معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے افغان صدر اشرف غنی نے فون رابطے میں وزیر اعظم اور فوج کے سربراہ کو سرحد کے اس پار سیکیورٹی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی تھی تاکہ پاکستان میں 25 جولائی کے انتخابات پراامن طریقے سے ہوسکیں۔