صدر مملکت کا نگران وزیراعظم کو فون ، نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت

سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں دی جائیں،صدر مملکت ممنون حسین

پیر 23 جولائی 2018 18:12

صدر مملکت کا  نگران وزیراعظم کو فون ، نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں دی جائیں، صدر مملکت نے نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک کو ٹیلیفون کرتے ہوئے نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو صدر مملکت ممنون حسین نے نواز شریف کی خرابی صحت سے متعلق خبروں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک کو ٹیلیفون کرکے نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں دی جائیں۔