تلہ گنگ اور لاوہ میرا اپنا گھر ہے ، عوام کی محرومیاں دور کریں گے، عوام جھوٹے وعدے کرنے والوں کا احتساب کریں گے،چوہدری پرویز الہٰی

پیر 23 جولائی 2018 21:06

تلہ گنگ اور لاوہ میرا اپنا گھر ہے ، عوام کی محرومیاں دور کریں گے، عوام ..
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری پرویز الہٰی نے گزشتہ رات لاوہ کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلہ گنگ اور لاوہ میرا اپنا گھر ہے ، عوام کی محرومیاں دور کریں گے۔ لاوہ کو بھی ماڈل سٹی بنائیں گے۔ عوام جھوٹے وعدے کرنے والوں کا احتساب کریں گے۔ وہ بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

جلسے سے حلقہ پی پی24کے امیدوار حافظ عمار یاسر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انتخابی جلسے کا پنڈال چوہدری پرویز الہٰی کی آمد سے قبل ہی بھر گیا۔ جلسے سے کرنل (ر) سلطان سرخرو اعوان، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ملک یاسرپتوالی، سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن نے بھی خطاب کیا۔ حافظ عمار یاسر نے جذباتی خطاب میں کہا کہ میں تلہ گنگ اور لاوہ کے عوام کا خادم ہوں اور خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں تلہ گنگ کے عوام کو ایک ارب روپے کی لاگت سے سوئی گیس فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ لاوہ کو بھی سوئی گیس فراہم کریں گے۔ اس موقع پر فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔