مولانافضل الرحمن کے حکم کے مطابق جن امیداروں کوایم ایم اے کاٹکٹ ملاہے وہی امیدوارایم ایم اے کے نامزدامیدوارہوں گے،

جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی رہنمائوں کا بیان

پیر 23 جولائی 2018 22:18

مولانافضل الرحمن کے حکم کے مطابق جن امیداروں کوایم ایم اے کاٹکٹ ملاہے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ اورمرکزی کمیٹی کے چیئرمین مفتی غلام حیدرنے کہاہے کہ جمعیت کے مرکزی قائداورایم ایم اے کے مرکزی صدرمولانافضل الرحمن کے حکم کے مطابق جن امیداروں کوایم ایم اے کاٹکٹ ملاہے وہی امیدوارایم ایم اے کے نامزدامیدوارہوں گے،جولوگ نظم کے مقابلے میں متوازی حیثیت میں کھڑے ہیں اوراپناتعلق جمعیت کے ساتھ جوڑتے ہیں وہ جمعیت کے امیدوارکہلانے کاکوئی حق نہیں رکھتے بلکہ جمعیت اورایم ایم اے کامدمقابل تصورہوں گے ،صوبائی جماعت ایسے تمام افرادکوواضح ہدایت جاری کرتی ہے کہ وہ فوری طورپرایم ایم اے کے نامزدامیدواروں کے حق میں الیکشن سے دستبردارہوجائیں۔

(جاری ہے)

درین اثناء میزئی اڈہ میں مصورآغاکی رہائش گاہ پردوآزادامیدواران مصورآغااورحنیف شاہ کاکڑمرکزی کمیٹی کے چیئرمین مفتی غلام حیدر،این اے 263کے نامزدامیدوارمولاناصلاح الدین ایوبی اورپی بی 23کے امیدوارمولانامحمدحنیف کی موجودگی میں جمعیت کے امیدواران کے حق میں دستبردارہوگئے،تقریب سے مفتی غلام حیدر،مولانامحمدحنیف،مولاناصلاح الدین ایوبی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت کے نامزدامیدوارحاجی نوازکاکڑکے مقابلہ میں آزادامیدوارملک حنیف شاہ کاکڑاورقومی اسمبلی کی نشست پرجمعیت کے امیدوارمولاناصلاح الدین ایوبی کے مقابلہ میں آزادامیدوارسیدمصورآغادستبردارہوکرنہایت مثبت فیصلہ کیاجس کاخیرمقدم کرتے ہیں اوران کاشکریہ اداکرتے ہیں۔