لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ہاؤس جاب کے لیے 10 اگست تک درخواستیں طلب

پیر 23 جولائی 2018 23:09

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) میڈیکل سپرنٹینڈنٹ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز حیدرآباد وجامشورو نے اپنے ایک اعلامیہ میں بیچلرز آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) 2018 کے امیدوراروں سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں ہاؤس جاب کے لیے مجوزہ درخواست فارم پر 10 اگست تک درخواستیں طلب کی ہیں جبکہ انٹرویو 15 اگست کو لیے جائیں گے اور 16 اگست سے ہاؤس جاب شروع ہو گی ۔