صدر کی بھی نواز شریف سے ہمدردی جاگ پڑی،اہم ترین ہدایات جاری کردیں

صدر پاکستان ممنون حسین نے نگران وزیر اعظم کو فون کر کے نواز شریف کے علاج کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 24 جولائی 2018 00:03

صدر کی بھی نواز شریف سے ہمدردی جاگ پڑی،اہم ترین ہدایات جاری کردیں
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جولائی 2018ء) صدر کی بھی نواز شریف سے ہمدردی جاگ پڑی،اہم ترین ہدایات جاری کردیں۔ صدر پاکستان ممنون حسین نے نگران وزیر اعظم کو فون کر کے نواز شریف کے علاج کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی۔ جس پرراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(آر آئی سی) کے ڈاکٹرز نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے خون میں یوریا کہ مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے اور ان کے جسم میں پانی کی بھی شدید کمی ہے ۔ ڈی ہائیڈریشن کا شکارہونے کی وجہ سے نواز شریف کے دل کی دھڑکن بھی ناہموارہے۔ ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسی علامات میں نواز شریف کے دل پر دباؤاورگردوں پر اثر پڑ سکتا ہے اور ان کی کڈنی فیل ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبیعت خرابی پر سیل سے نکال کر جیل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پمز اسپتال کے چار رکنی بنچ نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل بورڈ میں شامل ان ڈاکٹرز کی حتمی رپورٹ پنجاب حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو پیش کی جائے گی جس کے بعد ان کو پمز اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔تاہم کچھ دیر پہلے یہ خبر آگئی کہ نواز شریف کی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔

تاہم اس کے باوجود انکے علاج معالجے کا خیال کیا جارہا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین کی بھی نواز شریف سے ہمدردی جاگ پڑی اور انہوں نے اہم ترین ہدایات جاری کردیں۔ صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کو فون کیا گیا، صدر مملکت نے نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں۔