مسلم لیگ (ن کا خیرپور میں پیپلزپارٹی کے امیداروں کی حمایت

منگل 24 جولائی 2018 18:29

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2018ء) مسلم لیگ نواز خیرپور کا خیرپور میں پیپلزپارٹی کے امیداروں کی حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خیرپور کے جنرل سیکریٹری سعید احمد بلیدی کی رہئشگاہ پر مسلم لیگ ن ضلع خیرپور کے رہنماوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں خیرپور میں جی ڈی اے کے امیدواروں کو ووٹ نا دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی این اے 208 کی امیدوار سیدہ نفیسہ شاہ اور پی ایس 26 کے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران ن لیگ کے رہنماوں نے کہا کہ سید غوث علی شاہ کو ہر پانچ سال بعد الیکشن کے دنوں میں عوام کی خدمت کا خیال آتاہے جبکہ دوسری طرف سید قائم علی شاہ اورسیدہ نفیسہ شاہ نے خیرپور کے عوام جتنی خدمت کی ہے وہ کسی ڈھکی چھپی نہی ہیخواہ وہ تعلیمی ادارے ہو۔

(جاری ہے)

صحت کی سہولیات ہو یا پکی سڑکیں ہو شاہد اتنی سہولیتن خیرپور کیلوگوں کو 70 سالوں میں نہیں ملی ہیں لہذا مسلم لیگ ن کے کارکن اس الیکشن میں سید قائم علی شاہ اورسید نفیسہ شاھ کو کھلے عام ووٹ دینگے۔

اجلاس میں ضلع جنرل سیکریٹری سعیدبلیدی،ضلع سینئرنائب صدراحسان آرائیں،نائب صدرمحمدافضل مغل امین آرائیں،جاویدرند،لایئرس ونگ کے ضلع صدرصدام تھیبو،لیڈیزونگ کی ضلع صدرآمنہ ملاح،کوٹدیجی کے صدرایڈوکیٹ ثنااللہ تھیبو،میرواھ کیصدرآصف علی راجپر،سوبھودیروکیصدمنصورسولنگی سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔