بلتستان یونیورسٹی میں ہونیوالے سپورٹس فیسٹول آخری مراحل

کرکٹ کا فائنل میچ شعبہ لینگیویجز کی ٹیم نے بزنس مینجمنٹ کی ٹیم کو شکست دید ی

منگل 24 جولائی 2018 22:36

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) بلتستان یونیورسٹی میں ہونے والے سپورٹس فیسٹول آخری مراحل میں داخل ہوکر کرکٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں شعبہ لینگیویجز اور کلچرل سٹیدیز کی ٹیم نے شعبہ بزنس مینجمنٹ کی ٹیم کو شکست دیکر میچ جیت لیا ،مہمان خصوصی وائس چانسلر اور وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی تھے۔ انہوں نے گرائونڈ آکر نہ صرف کرکٹ کا نظارہ کیا بلکہ میچ ختم ہونے تک گرائونڈ میں رہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

(جاری ہے)

یہ دونوں ٹیمز پہلے سیمی فاینل میچیز کھیل کر فائنل رائونڈ کے لیے کوالیفایی ہو گئے تھے۔ بزنس مینجمنٹ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوی66 رنز کا ٹارگٹ دیا بعدازاں لینگویجز کی ٹیم نے ساتھو ں اور میں اس ٹارگٹ کو حاصل کر کے میچ جیت لی۔ لینگویجز کے سلمان حسن نے تیز ترین باولینگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں لے کر شائقین کو حیران کر دیااور زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوے لینگویجز کے احمد نے بھی اس میچ کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیا۔

متعلقہ عنوان :