اعلیٰ انتظامی و پولیس حکام اورالیکشن کمیشن کے افسران مسلسل پولنگ سٹیشنوں کے دورے

بدھ 25 جولائی 2018 14:26

اعلیٰ انتظامی و پولیس حکام اورالیکشن کمیشن کے افسران مسلسل پولنگ سٹیشنوں ..
فیصل آباد۔25جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے سلسلہ میں فیصل ۱ٓباد میںبدھ کو پولنگ کے روز اعلیٰ انتظامی و پولیس حکام اورالیکشن کمیشن کے افسران مسلسل پولنگ سٹیشنوں کے دورے کر تے رہے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل کمشنر ، ریجنل پولیس آفیسر ، سٹی پولیس آفیسر ، ریجنل الیکشن کمشنرز ، ڈی سی ، ڈی پی او ، ڈپٹی /اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ، ریٹرننگ آفیسر و دیگر متعلقہ حکام نے فیصل آباد سمیت ڈویژن کے دیگر اضلاع جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ کے اے کیٹیگری ، بی کیٹیگری اور سی کیٹیگری کے پولنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیا ۔

مذکورہ حکام نے پریذائیڈنگ افسران ، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور انتظامی حکام کی جانب سے پولنگ کے خوشگوار ماحول میں انعقاد کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوںنے مختلف جماعتوں کے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواران کی جانب سے نامزد کئے گئے پولنگ ایجنٹوں اور وہاں موجود ووٹرز سے بھی بات چیت کی اور پولنگ کے بارے میں دریافت کیا ۔اس موقع پر انہوںنے بعض شکایات کے فوری ازالہ کیلئے موقع پر ہی ہدایات بھی جاری کیں۔