Live Updates

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی کے حامیوں کا جشن ،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگاتے رہے ،(ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آ گئے

جمعرات 26 جولائی 2018 02:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018ء کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا ، اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگاتے رہے ، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آ گئے اور توں تکرار کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آتے ہی تحریک انصاف کے حامیوں کی بڑی تعداد پارٹی اور امیدواروں کے دفاتر میں جمع ہونا شروع ہو گئے ۔ اس دوران کارکنوںنے اپنی قیادت کے حق میں اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کارکن مختلف مقامات پر شاہراہوں پر نکل آئے اور جشن منایا اورمٹھائیاں بھی تقسیم کی جاتی رہیں ۔

پی ٹی آئی کے کارکنوںنے لبرٹی چوک ، رائے ونڈ رو ڈ ، سمن آباد ، گڑھی شاہو میں ریلیاں نکالیں ۔ گڑھی شاہو میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے او رایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نعرے بازی سے شروع ہونے والا سلسلہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا تاہم پارٹی رہنمائوں اور پولیس نے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرا دیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات