این اے 154ملتان ۔1 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احمد حسن 74 ہزار 220ووٹ لے کر کامیاب، سید عبدالقادر گیلانی 64 ہزار 257 ووٹ لے کر دوسرے،آزاد امیدوار سکندر حیات خان بوسن 37 ہزار 126 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپررہے، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 16:20

این اے 154ملتان ۔1 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احمد حسن 74 ہزار 220ووٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154ملتان ۔1 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احمد حسن 74 ہزار 220 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سید عبدالقادر گیلانی 64 ہزار 257 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار سکندر حیات خان بوسن 37ہزار 126 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپررہے ۔ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 57.04 فیصد رہی۔