این اے 7 لوئر دیر۔2 سے تحریک انصاف کے محمد بشیر خان 63 ہزار 17ووٹ لے کر کامیاب، متحدہ مجلس عمل کے سراج الحق 46 ہزار 40 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 16:50

این اے 7 لوئر دیر۔2 سے تحریک انصاف کے محمد بشیر خان 63 ہزار 17ووٹ لے کر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 7 لوئر دیر۔2 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد بشیر خان 63 ہزار 17ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے امیدوار سراج الحق 46 ہزار 40 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نذیر خان 19ہزار 543 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپررہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح44.22 فیصد رہی۔