این اے 82 گوجرانوالہ۔4 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عثمان ابراہیم ایک لاکھ 17 ہزار 520 ووٹ لے کر کامیاب، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 گوجرانوالہ۔4 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عثمان ابراہیم ولد محمد ابراہیم مرحوم ایک لاکھ 17 ہزار 520 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اشرف 67 ہزار 400 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ تحریک لبیک اسلام کے امیدوار محمد اشرف آصف 16 ہزار 545 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 52.26 فیصد رہی۔