حلقہ این اے 36 لکی مروت، متحدہ مجلس عمل کی محمد انور91 ہزار 65 ووٹ لے کر کامیاب قرار ،غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 20:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 36 لکی مروت سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار محمد انور91 ہزار 65 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقہ میں 18 امیدوار مدمقابل تھے جن میں سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار محمد انور کامیاب قرار پائے یہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے اشفاق احمد خان 81 ہزار 849 ووٹ حاصل کرکے دوسرے جبکہ آزاد امیدوار منصور اقبال مروت 7 ہزار 540 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ڈالے گئے ووٹوں کی شرح50.06 فیصد رہی۔