این اے 9 بونیر، پاکستان تحریک انصاف کے شیر اکبر خان 58 ہزار 37 ووٹ لے کر کامیاب، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 21:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 9 بونیر سے پاکستان تحریک انصاف کے شیر اکبر خان 58 ہزار 37 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کامران خان 38 ہزار 358 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالرئوف خان 38 ہزار 15 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 40.62 فیصد رہی۔