Live Updates

عام انتخابات ،ضلع پاکپتن میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا

جمعرات 26 جولائی 2018 21:57

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2018ء) عام انتخابات کے دوران ضلع پاکپتن میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا۔بتایا گیا ہے کہ جنرل انتخابات 2018 کے دوران این اے 145 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں احمد رضا مانیکا 1 لاکھ 18ہزار 581 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار پیر محمد شا ہ کھگہ 90 ہزار 683 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اسی حلقے میں بڑی وکٹ دوبار کے سابق ایم این اے سردار منصب علی ڈوگر جو کہ کامیاب نہ ہوسکے۔

قومی اسمبلی کے حلقہNA-146 سے مسلم لیگ کے امیدوار رانا ارادت شریف 1 لاکھ38 ہزار 789 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار میاں امجد جوئیہ 1 لاکھ 1 ہزار 509 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-191 سے پی ٹی آئی کے امیدوار میاں فرخ ممتاز مانیکا 29 ہزار 363 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار میاں فاروق مانیکا 29 ہزار 236 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر میاں عطاء مانیکا کے بیٹے ن لیگی امیدوار میاں حیات مانیکا کامیاب نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

PP-192 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں نوید علی 46 ہزار 867 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار دیوان عظمت چشتی35 ہزار 328 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہPP-193 سے پی ٹی آئی کے امیدوارپیر احمد شاہ کھگہ 44 ہزار 839 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار سردار منصب علی ڈوگر 31 ہزار 882 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-194 سے تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری نعیم ابراہیم 61 ہزار 342 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر فرخ جاوید 54 ہزار 326 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔PP-195 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوارپیر کاشف چشتی 48 ہزار 654 ووٹ لے کر مسلسل چھٹی مرتبہ کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار خان امیر حمزہ رتھ 38 ہزار 207 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ جنرل انتخابات کے دوران ضلع پاکپتن میں مسلم لیگ (ن) نے دو قومی جبکہ دو صوبائی نشستیں جیت کر میدان مارلیا جبکہ تحریک انصاف 3 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔۔۔۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات