مٹیاری میں ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں کے بھائی، بیٹے اور پوتے جیت گئے

جمعرات 26 جولائی 2018 23:35

مٹیاری میں ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں کے بھائی، بیٹے اور پوتے ..
ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) مٹیاری کی ایک قومی دو صوبائی اسیمبلی کی نشستوں پر مخدوم امین فہیم کے بھائی بیٹے اور پوتے ہزاروں ووٹوں سے جیت گئے۔ سینکڑوں لوگ مبارک باد دینے ہالا مخدوم ہائوس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ڈی آر او اور کی جانب سے جاری کردہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مٹیاری کے حلقہ این اے 223 پر پی پی امیدوار مخدوم جمیل الزماں 109,960 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مد مقابل جی ڈی اے امیدوار مخدوم فضل حسین 50,366 ووٹ حاصل کرکیدوسرے نمبر پر رہے اسی طرح پی پی امیدوارکو 50 ہزار ووٹ کی برتری حاصل رہی جب کے صوبائی اسیمبلی کی نشست پی ایس 58 ھالا پر پی پی کے امیدوار مخدوم محبوب الزماں 56811 ووٹ لے کر کامیاب رہے انکے مد مقابل جی ڈی اے امیدوارنصیر میمن 34642 ووٹ حاصل کئے اسی طرح پی پی امیدوار مخدوم محبوب الزماں 21 ہزار ووٹ کی برتری حاصل کی دوسری طرف پی ایس 59 مٹیاری پر پی پی امیدوار مخدوم رفیق الزماں 46 ہزار 320 ووٹ لے کر کامیاب رہے انکے مد مقابل جی ڈی اے امیدوار سید جلال شاہ جاموٹ 24366 ہزار ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہیاسی طرح پی پی امیدوارمخدوم رفیق الزماں نے 21 ہزار 954 ووٹ کی برتری حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ،طویل عرصے سے ایک بار پھر مخدوم امین فہیم کے بھائی بیٹے اور پوتے نیعام الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس پر ھالا مخدوم ہاس میں بڑی تعداد میں مردوخواتین مبارک باد دینے کے لیئے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے پہنچے ۔