اٹک ، حلقہ این اے 56 کا شمار پاکستان کے سب سے آخری رزلٹ دینے والے حلقہ میں ہو گا

حاصل کردہ رزلٹ کے مطابق تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق جو حلقہ این اے 55 اور پی پی 3 سے منتخب ہو چکے ہیں

جمعہ 27 جولائی 2018 00:00

اٹک ، حلقہ این اے 56 کا شمار پاکستان کے سب سے آخری رزلٹ دینے والے حلقہ ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2018ء) حلقہ این اے 56 کا شمار پاکستان کے سب سے آخری رزلٹ دینے والے حلقہ میں ہو گا یہاں سے اب تک کے حاصل کردہ رزلٹ کے مطابق تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق جو حلقہ این اے 55 اور پی پی 3 سے منتخب ہو چکے ہیں اپنے حریف امیداور مسلم لیگ ( ن ) کے ملک سہیل کمڑیال سے آگے نظر آ رہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ مکمل رزلٹ آنے کے بعد ہی ہو گا اس حلقہ سے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق ، مسلم لیگ (ن) کے ملک سہیل کمڑیال ، تحریک لبیک پاکستان کے پیر سید فیصل محمود شاہ گیلانی آف چورہ شریف ،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے محرم خان ایڈووکیٹ ، پی پی پی کے سلیم حیدر ، آزاد امیدواران سابق ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری ملک شہریار خان آف کھنڈہ ، غلام اصغر ولد محمد اسلم سکنہ انجرأ جنڈ شامل ہیں یہ حلقہ جو تحصیل فتح جنگ ، پنڈی گھیب اور جنڈ پر مشتمل ہے کی کل آبادی 9 لاکھ 22 ہزار 629 ہے جس میں کل ووٹرز 6 لاکھ 38 ہزار 937 جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 65 اور مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 872 پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 576 جن میں 137 مردانہ ، 130 زنانہ ، 309 مشترک جن میں پولنگ بوتھ کی تعداد 1919 جن میں 1035 مردانہ اور 884 زنانہ ہے ۔