این اے 252 کراچی ویسٹ ۔5 ،پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب جہانگیر 21 ہزار 88 ووٹ لے کر کامیاب ، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 01:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 252 کراچی ویسٹ ۔5 سے پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب جہانگیر 21 ہزار 88 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عبدالقادر خانزادہ 17 ہزار 858 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد فرقان نے 10 ہزار 107 ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 39.61 فیصد رہی۔