حلقہ این اے 49 قبائلی علاقہ X سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار محمد جمال الدین 7794 ووٹ لے کر کامیاب قرار‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 02:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 49 قبائلی علاقہ X سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار محمد جمال الدین 7794 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے دوست محمد خان 6606 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ آزاد امیدوار قیوم شیر 6075 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 20.71 فیصد رہی۔