حلقہ این اے 109 فیصل آباد IX سے پاکستان تحریک انصاف کے فیض اللہ ایک لاکھ 22 ہزار 905 ووٹ لے کر کامیاب قرار ‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 02:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 109 فیصل آباد IX سے پاکستان تحریک انصاف کے فیض اللہ ایک لاکھ 22 ہزار 905 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میاں عبدالمنان 94 ہزار 976 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد اسد اقبال 9 ہزار 975 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 58.05 فیصد رہی۔