حلقہ این اے 198 شکارپور I سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے عابد حسین بھیو 64 ہزار 187 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے‘غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 27 جولائی 2018 05:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 198 شکارپور I سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے عابد حسین بھیو 64 ہزار 187 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد ابراہیم جتوئی 44 ہزار 829 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے عبداللہ پہوڑ 26853 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 50.13 فیصد رہی۔