Live Updates

تحریک انصاف کا پنجاب،خیبر پختونخوا اور سندھ کے گورنرز کو ہٹانے کا فیصلہ

جمعہ 27 جولائی 2018 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے نے حلف اٹھاتے ہی پنجاب کے پی کے اور سندھ سے گورنر کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سمبھالتے ہی پنجاب خیبرپختونخواہ اور سندھ میں اپنے گورنر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا پاکستان تحریکاانصاف تین صوبوں سے مسلم لیگ ن کی جانب سے لگائے جانیوالے گورنر کو تبدیل کرکے پی ٹی آئی کے گورنر لے کر آہیں گی یہ فیصلہ سینئر پارٹی کی مشاورت سے کیا گیا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات